روڈ سیفٹی سے آگاہی کے حوالے ہائرسیکنڈری سکول ڈومیلی میں موٹروے پولیس کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

0

ڈومیلی کے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول میں موٹروے کی جانب سے بچوں میں ٹریفک اور روڈ کی آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں انسپکٹرموٹروے پولیس رضوانہ صادق نے خصوصی طورپرشرکت کی اور آگاہی دی۔ اس موقع پر سکول کے اساتذہ اکرام سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انسپکٹر موٹروے پولیس رضوانہ صادق نے خطاب میں کہا ہم تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز کالج میں جاکر ٹریفک کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں تاکہ ٹریفک کے قوانین اور روڈ کے حوالے سے چھوٹے بڑے سب کو پتاہونا چاہیے کہ سڑک پر گاڑی موٹرسائیکل چڑاتے ہی کون کون سی احتیاطی تدابیرکرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ حادثات موٹر سائیکلوں کے ہوتے ہیں، میری تمام والدین سے بھی گزارش ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی نہ دیں، آپ سب میں جوبھی موٹرسائیکل چلاتاہے وہ ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں، آہستہ چلائیں، اپنی سائیڈپر رکھاکریں،دو افراد سے زیادہ موٹرسائیکل پر نہ بیٹھائیں۔

رضوانہ صادق نے کہا کہ روڈ کراس کرتے وقت دونوں سائیڈ چیک کرکے کراس کیاکریں کہ کوئی گاڑی تونہیں آرہی، موٹرسائیکل سوار ایک ہیلمٹ پہننے سے آپ کی جان بچ سکتی ہے، ایک چھوٹی سی غلطی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے تولہذا آپ سب ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.