چوہدری مشتاق حسین برگٹ کی خدمات کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا۔ چیئرمین واپڈا جنرل مزمل حسین

0

دینہ: چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کی جہلم سابق ایس ایس پی مشتاق حسین برگٹ مرحوم کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے آمد،ان کے بچوں سے ملاقات،مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،ان کی سماجی خدمات کو ضلع جہلم کی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گی،ضلع جہلم میں ہسپتال کا قیام اور غریب لوگوں کی مدد قابل تحسین کام ہیں،وہ انسانیت پرور انسان تھے کبھی بھی عوام کے دلوں سے نہیں نکالے جا سکتے،چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کی میڈیا نمائند گان سے بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین نے ضلع جہلم کا دورہ کیا اور وہ سابق ایس ایس پی مشتاق حسین برگٹ مرحوم کے گھر آئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائی۔اس موقع پر سابق ایس ایس پی مشتاق برگٹ کے صاحبزادہ عمر مشتاق اور چوہدری جعفر چیئرمین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

اس موقع پرمیڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ مشتاق حسین برگٹ ایک انتہائی شفیق انسان تھے اور ان کے اندر انسانی ہمدردی کا جذبہ بے مثال تھا۔وہ ایک سماجی شخصیت کے مالک تھے اور انہوں نے پولیس سروس کے بعد اپنی ساری زندگی انسانی خدمت میں گزار دی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام کے لیے ایک بہت بڑے ہسپتال کا قیام اور وہاں غریب عوام کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جو کہ ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے جو ساری زندگی جاری رہے گا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا وہ جہلم کی عوام کے لیے ایک مسیحا کا درجہ رکھتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.