دینہ میں ایک ہی رات میں چوری کی 2 وارداتیں، ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور بکریاں چوری

0

دینہ : نواحی علاقہ میں ایک ہی رات میں چوری کی 2وارداتیں ،نا معلوم چور دوکان کے تالے کاٹ کر ہزاروں کا سامان جبکہ دوسری واردات میں گھر کے اندر سے ہزاروں روپے مالیت کی 2بکریاں لے اُڑے ،بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس ،اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ منگلا کی حدود میں آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ،گزشتہ رات نامعلوم چور نیو جھنگ کے مقام پر لہراسب کریا نہ سٹور کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہو گئے اور دوکان میں پڑا ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے ڈاکو لوٹ مار کے ساتھ ساتھ فریج سے نکال کر بوتلیں بھی پیتے رہے اور پھر سامان لے کر غائب ہو گئے جب دوکان کا مالک صبح آیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے کٹے ہوئے تھے اور سامان غائب تھا۔

دوسری واردات میں چور نیو جھنگ کے رہائشی محمد یوسف خان کے گھر داخل ہو گئے اور گھر کے صحن میں بندھی ہزاروں روپے مالیت کی 2بکریاں لے گئے ،پولیس تھانہ منگلا نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.