جہلم

نیا اسلامی سال ہمیں صبر، استقامت اور شجاعت کا سبق دیتا ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے نئے ہجری سال کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رب ذوالجلال نئے اسلامی سال کو امت مسلمہ کے عروج کا سال بنائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ میں بلادِ اسلامیہ اور امت مسلمہ طرح طرح کے مصائب کا شکار رہی ، رب ذوالجلال سال گزشتہ کی بیماریوں اور کمزوریوں کو دور فرمائے اور ہمیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے اور نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ بنیاد سحر رکھنے کی توفیق عطافرمائے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے اسلامی سال کی آمد ہمیں صبر ، استقامت،اور شجاعت کا سبق دیتی ہے ، دین برحق کی خاطر طاغوت کے مقابلے میں ڈٹ جانا نئے اسلامی سال کی تمہید ہے ، ہمیں اس موقع پر یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس سال کو نظام مصطفی ﷺ کی حکمرانی اور ناموس مصطفی ﷺ کی پاسبانی کی جدوجہد کا سال بنائیں گے اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مرکزی جماعت اہلسنت کے تمام کارکنان کو اس طرف متوجہ کیا یہی سال ، مہینہ اور دن قیامت کے دن قابل قدر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button