جہلم

مارک اپ ریٹ میں کمی حکومت کی پالیسی میں خوش آئند تبدیلی ہے۔ محمد احمد شیخ

جہلم: مارک اپ ریٹ میں کمی حکومت کی پالیسی میں خوش آئند تبدیلی ہے، یہ شرح 13.25فی صد سے کم کر کے 7فی صد کر دیا گیا ہے 200ارب کے ریفنڈ سے فیصل ٹیکسٹایل انڈسٹری کی بحالی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اور سی ای او آئید یل ٹریڈر محمد احمد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہو گا ٹیکسٹایل انڈسٹری کو اتنے آڈرز آچکے ہوں کہ وہ نئے یونٹ لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف فیصل آباد کی انڈسٹری کی بحالی سے ایک لاکھ ستر ہزار افراد کو روز گا ر مل گیا ہے اسی طرح بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جس کے مطابق بڑی صنعتوں کو 25فی صد اور چھوٹی صنعتوں کو 50فی صد ریلیف دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button