ڈومیلی میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 6 ماہ کی بچی جاں بحق، 44 باراتی زخمی

0

ڈومیلی: باراتیوں سے بھری بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ،6ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ 44افراد شدید زخمی، 5کی حالت نازک،حادثہ کے بعد افرا تفری مچ گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122،پولیس تھانہ ڈومیلی سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ،زخمیوں کو دینہ ،جہلم سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈومیلی سے آنے والی بارات واپس جا رہی تھی کہ جوہدہ کے مقام پر موٹر کاٹتے ہوئے باراتیوں سے بھری بس نمبری LZB-2112 ڈ رائیور چوہدری بشارت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار 6ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 44 باراتی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں محمد ولد امتیاز حسین ،محمد یاسر ولد محمد حفیظ، عبدالباسط ولد امتیاز ،وقاص محمود ولد واجد حسین ،احسان ولد قیصر ،خضر حیات ولد محمد شفیق ،محمد شفیق ولد محمد سلطان ،نازیہ پروین زوجہ قیصر، طیب ولد قیصر،عقیب حسین ولد شبیر،سلطان بیگم زوجہ مہربان ،امتیاز حسین ولد مہربان ،فردوس ولد محمد مقصود،غفار احمد ولد عمران حسین ،عاطف ولد محمد شہزاد،احسان ولد امجدحسین ،محمد توقیر ولد اشتیاق حسین ،جنید فاروق ولد محمد فاروق ،عشاء ولد عطا،شہرش سجاد ولد سجاد،محمد عمر ولد مقصود ،محمد شاہ زین ولد مقصود،ساجدہ بی بی زوجہ مقصود،افراء ولد شہزاف،کرن ولد امجد ،سلماء زوجہ حسین ، شامل ہیں۔

عنایا ولد مقصود ،محمد احمد ولد حسین ،صالحہ حسین ولد حسین ،محمد طیب ولد عمران حسین ،سمرین ولد امتیاز ،شہناز زوجہ محمد شفیق ،محسن ولد محمد امجد ،منیر علی ولد محمد شہزاد،رومانازوجہ محمد عباس،محمد مقصود ولد محمد سلطان،شافیہ زوجہ غفور،محمد رفیق ولد نور حسین ،محمد طارق ولد محمد اصغر،ندیم ولد محمد طارق،سکینہ ولد طارق،مہرین ولد امتیاز حسین ،نرمین ولد امتیاز حسین ،امتیاز بیگم زوجہ محمد شفیق شامل ہیں۔

زخمیوں میں 5کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122،ایس ایچ او تھانہ دینہ ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ،زخمیوں کو دینہ ،سوہاوہ ،جہلم کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ،حادثہ کے بعد افرا تفری مچ گئی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی اور تمام تر ضروری ادویات اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ڈی سی جہلم نے مریضوں سے ان سے سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.