میونسپل کمیٹی جہلم میں کلرک کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب، چیئرمین و کونسلرز کی کثیر تعداد میں شرکت

0

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم میں کلرک کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب،چیئرمین و کونسلرز کی کثیر تعداد میں شرکت،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزا راشد جرال ،اوکٹرائے اسٹاف میونسپل کمیٹی جہلم نے بھر پور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میونسپل کمیٹی کے ہال میں اوکٹرائے کلرک مہر سعید احمد کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں ایک پروقا ر تقریب ہوئی جس میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے چیئرمین بلدیہ جہلم حاجی مرزا راشد جرال،باؤ کرم الہی،انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن ڈار اور عبدالقیوم بھٹہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا او ر ان کی عزت و احترام ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اسی طرح کیا جائے گا جس طرح دوران ملازمت کیا جاتا رہا،میونسپل کمیٹی جہلم سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کا احترام ہم سب پر فرض ہے،مہر سعید احمد کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور تحائف دیئے گئے۔

مہر سعید احمد نے تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ لوگ مجھے ڈھیر ساری محبتیں دے کر رخصت کر رہے ہیں اس کو کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.