جہلم

جہلم میں مضرصحت پاپڑ کی فروخت، فوڈ اتھارٹی کو نشاندہی کے باوجود کوئی ایکشن نہیں

جہلم: مضرصحت پاپڑ کی فروخت کا سلسلہ جاری،فوڈ اتھارٹی کو نشاندہی کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا روہتاس روڈ پر موجود گودام میں سٹا ک کرنے کے بعد دوکانداروں کو دیہاتوں اور شہر کے گلی محلوں کی دوکانوں کو سپلائی دی جاتی ہے۔

اس سلسلہ میں فوڈ اتھارٹی جہلم کو نہ صرف اطلاع دی گئی جس پر ٹیم کے پنڈدادنخان میں موجودگی کا کہہ کر خاموشی اختیار کر لی گئی اس کے بعد نہ تو مرزا آباد حنیف مارکیٹ میں موجود مضر صحت پاپڑ کے گودام کو چیک کیا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی۔

اس صورتحال کو دو ماہ ہو چکے ہیں اور یہ گھناؤنہ دھندہ جاری ہے جو کہ چھوٹے بچوں کی صحت کیلئے زہر قاتل ہے ۔ جبکہ ذمہ دار ادارے مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں بالخصوص جہلم فوڈ اتھارٹی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button