الخدمت فاؤنڈیشن جہلم ٹیم کا فورپوٹھی، دھمکار، کوہالی اور دانی دہرہ کا دورہ، پانی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

0

ڈومیلی: الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی ٹیم کا فورپوٹھی،دھمکار،کوہالی اور دانی دہرہ کا دورہ،پانی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی،ہم نے ان علاقوں میں سروے کرلیا ہے بہت جلد پانی ان علاقوں میں مہیاکردیاجائے گا۔ زاہد حسین جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کی ٹیم نے تھانہ ڈومیلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،جن علاقوں میں پانی کا شدید مسلہ ہے وہاں نلکے نکالنے کے حوالے سے علاقہ مکینوں سے ٹیم نے ملاقات کی، ٹیم نے کلرہ شریف، فورپوٹھی، ڈھوک گنگال، کوہالی، دھمکار، مغل آباد، گجرمیرااور دانی دہرہ کا دورہ کیا اور اہلیان علاقہ سے پانی کے مسائل پر تفصیلی گفتگوکی گئی،ہر گاؤں میں نلکوں کی گہرائی کا پوچھاگیا۔

زاہد حسین جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تقریبا دس کے قریب دیہاتوں کا سروے کیا گیا ہے جہاں پانی کا بہت مسئلہ ہے، ہم نے پوری ان علاقوں کی عوام سے تفصیلات اور مشکلات کو لکھ لیا ہے ان علاقوں کی رپورٹ بناکر صوبائی ہیڈ آفس بھیجیں گے جہاں سے منظوری کے بعد بہت جلد کام شروع کردیں گے،تاکہ ان علاقوں میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہو،ان علاقوں میں نلکے لگوائیں گے۔

زاہد حسین کے ہمراہ محمد عثمان نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم اور شہزاد سعید انچارج آئی ٹی جماعت اسلامی آفس جہلم تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.