دینہاہم خبریں

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونائٹیڈ گروپ نے میدان مار لیا

دینہ: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونائٹیڈ گروپ نے میدان مار لیا،12ممبر ز کے الیکشن میں سے بزنس اتحاد گروپ کے تین اور یونائٹیڈ گروپ کے 9ممبرز کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کے الیکشن کی پولنگ نو بجے سے چار بجے تک تھی لہذا نتائج کے مطابق اتحاد گروپ کے ایک اے سی ممبر غفور بٹ جبکہ سی سی ممبر زمیں سے دو الحاج عبدالعزیز چوہدری اورشمشاد ڈار کامیاب ہوئے۔

یونائٹیڈ گروپ کے کامیاب ہونے والے پانچ اے سی ممبر ز عمران رزاق ڈار ،شکیل احمد چوہدری،شہزاد اصغر،ساجد افتخار،راجہ سجاد اختر شامل ہیں جبکہ یونائٹیڈ گروپ کے سی سی ممبرز میں راجہ محمد انور،چوہدری غلام احمد زمرد،چوہدری محمد یونس گوندل اور ایک خاتون ممبر ڈاکٹر سہیل انجم بلا مقابلہ کامیاب رہی۔

دلچسپ صورتحال یہ رہی کہ یونس بیگ،شمشاد ڈار اور چوہدری سعید عالم چار چار ووٹ سے برابر ہو گئے جس پر ٹاس ہو ا اور قسمت کی دیوی شمشاد ڈار پر مہربان رہی۔مگر مجموعی طور پر یونائٹیڈگروپ کو واضح برتری رہی اس سے قبل صدر بھی اسی گروپ کے تھے اور آئندہ بھی الیکشن کے نتائج کے بعد جہلم چیمبر آف کامرس کا صدر یونائٹیڈ گروپ سے ہی ہوگا۔

یونائٹیڈ گروپ کے پاس سابقہ ممبرز میں سے نو موجود ہیں جبکہ بزنس اتحاد کے ساتھ سابقہ ممبرز میں سے تین ہیں ۔ اس طرح اب یونائٹیڈ گروپ کے پاس صدر کے الیکشن کے لیے 18ممبرز کے ساتھ واضح برتری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button