جہلماہم خبریں

25 جولائی کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انکو زرداری اور نواز کا نظام چاہیے یا نئے پاکستان کا نظام۔ فواد چوہدری

جہلم:25 جولائی کو عوام نے فیصلہ کرنا ہیں کہ انکوزرداری نواز کا نظام چاہیے یا نئے پاکستان کا نظام چاہیے ۔ غریب الوطنی سے بڑی سزا کوئی نہیں ہے ۔ شام اور روہنگیا مسلمانوں سے ملک کی قدر پوچھے۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ این اے 67 و مر کزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف چوہدری فواد حسین نے سابق ناظم چوہدری عجائب ، چوہدری تصور حسین کی جانب سے نوازش ہاؤ س میں انعقاد کیے گئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے دن عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان کو زرداری یا نواز شریف کا پاکستان چاہئے ، جو شخص تین ہزار کروڑ روپے لوٹ کر باہر لے جاتا ہے تو بتائیں ہمارا ملک کس طرح ترقی کر سکتا ہے جب بھی انڈیا کے بارڈر اور وزیر ستان میںگولی چلتی ہے تو لاش ہم وصول کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو میرے اور فرخ الطاف کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے آج تک اسمبلی میں ضلع جہلم کے لیے بات تک نہیں کی یہ صرف نمبرداری کیلئے لڑ رہے ہیں انکی سیاست تھانہ کچہری ، پٹواری اور ترقیاتی کاموں میں صرف کمیشن تک محدود ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگ مجھ کو نظر آ رہے ہیں جو یو کے یورپ اور امریکہ سے صرف الیکشن میں اپنا ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے آئے ہیں کیونکہ گرین پاسپورٹ کی عزت کے بارے میں ان سے پوچھے غریب الوطنی سے بڑی سزا کوئی نہیں ہے ۔ اگر اس ملک کی قدر کروانی ہے تو اس کو چاہیے کہ آپ شام اور روہنگیا کے مسلمانوں سے پوچھے جو بے یار و مدد گار دیگر ملکوں سے پناہ مانگ رہے ہیں ۔ عمران خان کو کامیاب کروا کر ہم پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنا دیں گے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عجائب حسین نے کہا کہ 2001 میں یو سی ناظم مونن منتخب ہو کر پاکستان میں کرپشن فری یو سی کا اعزاز حاصل کیا جس کے مطابق اندراج پیدائش کو فری کیا ۔ اور رشوت و کمیشن سے پاک اور اسی روایات کو آگے لے جاتے ہوئے میرے مر حوم بھائی چوہدری خان ملک اور چوہدری تصور حسین کی زیر نگرانی میں جاری ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدمت کا جذبہ ہمارے خاندان کو وراثت میں ملا ہے چوہدری فواد حسین انٹرنیشنل لیڈر ہیں اس سے پہلے ضلع جہلم کی خدمت مر حوم گورنر چوہدری الطاف حسین سابق وفاقی وزیر الحاج شہباز حسین نے جاری رکھی، انشاء اللہ چوہدری فواد حسین کو بھاری اکثریت سے منتخب کروا کر ضلع جہلم کو کرپشن فری ضلع بنائیں گے ۔ فواد حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button