دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم چور شہری ڈیرے کی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی گائیں لے کر فرار

دینہ میں نامعلوم چور بڑی دیدہ دلیری سے ڈیرے کی دیوار توڑ کر 10لاکھ روپے مالیت کی 4گائیں لے کر فرار ، صبح جب مالک نے دیکھا تو دیوارٹوٹی ہو ئی تھی اور گائیں غائب تھیں ، پولیس تھانہ دینہ نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ جی ٹی روڈ کالووال موڑ کے سامنے ملک زاہد ولد نو ر محمد کے ڈیرے کی دیوار توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے اور ڈیرے پر باندھی ہوئیں چار گائیں جن کی مالیت 10لاکھ روپے بتائی جاتی ہے لے کر فرار ہو گئے ، جب مالک آیا تو دیکھا کہ دیوار ٹوٹی ہوئی ہے اور جانور غائب ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چھمالہ کے مقام پر بھی ایک ڈیرے سے نامعلو م چور لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر کے لے گئے تھے جن کا ابھی تک کچھ نہ پتہ چل سکا۔ پولیس تھانہ دینہ نے مالک ملک زاہد کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button