سوہاوہاہم خبریں

آزادکشمیر الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کا زوردار چھکا، سوہاوہ کی گجر برادری پی ٹی آئی میں شامل

سوہاوہ: آزادکشمیر الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کا زوردار چھکا، سوہاوہ کی گجر برادری نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشنز سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف نے زوردار چھکّا لگا دیا۔ کشمیر کالونی سوہاوہ کی گجر برادری نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

کشمیر کالونی کے رہائشی چوہدری مصری خان گجر، چوہدری غلام محی الدین گجر، محمد فضل الرحمٰن گجر، محمد شبیر گجر، محمد صدیق گجر، مظہرالاسلام گجر، حافظ زمان گجر، چوہدری نظام دین گجر، منشاء خان گجر، چوہدری مشتاق گجر اپنی پوری برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی گجر برادری نے عزم ظاہر کیا کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشنز میں وہ بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ڈھوک رکھ کی شان اور سوہاوہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مسرت نواز سمیت چوہدری فرخ نواز، چوہدری دانش نواز، چوہدری محمد اویس اور پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے کارکنان نے گجر برادری کے اس بروقت فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے قائدین سے توقعات ظاہر کیں کہ وہ گجر برادری کے بنیادی مسائل کے فوری حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button