گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کے بچوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی

0

ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کے بچوں کا کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ریلی،بچوں نے پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھائے اور نعرے بازی کرتے سکول سے تھلہ چوہدریاں تک ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے گاؤں بڑاگواہ کے گورنمنٹ بوائز سکول کے بچوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی،ریلی سکول سے تھلہ چوہدریاں تک نکالی گئی ،ریلی میں سکول کے سینکڑوں بچوں اور اساتذہ اکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں شریک بچوں نے پلے کارڈ پاکستانی و کشمیری پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے،پلے کارڈ پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ،بچوں اور اساتذہ اکرام کی طرف سے لگائے گئے کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی ،پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

ہیڈ ماسٹرچوہدری محمد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم جو کررہاہے اس کی ہم اور پوری قوم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،کشمیری مسلمانوں کی آزادی انکا حق ہے،کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی تحریک کو بھارت کبھی ختم نہیں کرسکتا،پاکستان کیساتھ الحاق انکا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پرانڈیا جتناظلم کرلے لیکن پھر بھی پاکستان کا ہی نعرہ آئے گا،پاک فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیارہے ،اور پاک فوج کیساتھ پوری قوم ایک پیج پرہے ،ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش کریں ،اگر اب صورتحال قابو نہ ہوئی تو حالات مزید خراب ہوں گے،کشمیر میں کرفیوکو ایک ماہ مکمل ہوگیا،کشمیری عوام کو گھروں میں نظربند کیاہواہے ،گلی گلی میں بھارتی فوج تعینات ہے ،لوگ بھوکے مر رہے ہیں معاملات زندگی بری طرح متاثر ہے۔

انکے علاوہ دیگر اساتذہ اکرام نے بھی خطاب کیا،آخرمیں حافظ سعید ریاض نے کشمیریوں اور پاکستان کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.