ڈومیلی

بڑاگواہ سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ تھلہ چوہدریاں ٹیم نے دینہ ٹیم کو شکست دیکرجیت لیا

ڈومیلی: بڑاگواہ سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ تھلہ چوہدریاں نے دینہ ٹیم کو شکست دے کرجیت لیا، شہریار خالد اور حمزہ احتشام کی عمدہ بیٹنگ، کامیاب ٹیم نقداور خوبصورت ٹرافی دی گئی، راجہ راؤف اور راجہ اعجاز کی بطور مہمان شرکت۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں اوپن ٹیپ بال سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔ اس ٹورنامنٹ میں علاقائی ٹیموں کیساتھ ساتھ دینہ جہلم چکوال سوہاوہ سے بھی ٹیموں نے شرکت کی۔ تماشائیوں کو راجہ ندیم کی جانب سے عمدہ کمنٹری اور گانوں سے لہوں گرمایا۔

اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی راجہ راؤف کیانی سابق جنرل کونسلر بڑاگواہ، راجہ اعجاز کیانی جنوٹ، راجہ عبدالرحمٰن پہلوان، حاجی محمد افتخار سابق ناظم، مرزا امجد اٹالین پیزا دینہ، ملک عثمان مانی دینہ اور چوہدری مہران تھے۔ کھلاڑیوں نے خوب چھکے چوکے لگاکرخوب دات وصول کی۔

بیسٹ بیٹنگ کا ایوارڈ سوہن کے کھلاڑی لے اڑے۔ بیسٹ بولنگ کا ایوارڈ کنبہ کی ٹیم کے نام رہا، اس ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں سنگی الیون دینہ اور تھلہ چوہدریاں الیون کے درمیان ٹاکرا پڑا۔ تھلہ چوہدریاں کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے کی مدد سے دس رنز بناکر مخالف ٹیم کو گیارہ رنز کا ٹارگٹ دیا جس پر سنگی الیون دینہ کی ٹیم گیارہ رنز بھی نہ بناسکی۔

شہریارخالد اور حمزہ کی شاندار اور عمدہ باؤلنگ بیٹنگ نے میچ جیت لیا، تھلہ چوہدریاں نے دینہ ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، شہریار خالد اور حمزہ احتشام نے بڑے بڑے مایاناز پلیئر کو بھی پاویلین کی طرف رہ دیکھایا، ونراپ ٹیم کو پندرہ ہزار روپے نقد بمعہ خوبصورت ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو سات ہزار روپے اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔

پاک آرمی کے نوجوان اور تھلہ چوہدریاں کی ٹیم کے کپتان عمر وقاص نے اپنا نام وصول کیا۔ تھلہ چوہدریاں کی جیت پر گراؤنڈ میں بچوں اور نوجوانوں نے خوب جشن منایاہلہ گلہ کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ثاقب ہارون کیانی ڈھوک عبداللہ، احتشام کیانی اور راجہ نعمان کیانی نومی تلیکہ تھے جنہوں نے بڑاگواہ کی سر زمین پر ٹورنامنٹ کا دنگل سجایا، اچھے انتظامات پر کھلاڑیوں نے سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button