جہلم

جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 499 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق،2 طالب علم کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 499ہو گئی، 486 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 19160 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 499 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک 486 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 567 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1350 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1220 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 127 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 11606 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 9202 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2400 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button