پنڈدادنخان

کورونا وائرس کے پیش نظر دربار عالیہ پیر کھارا شریف زائرین کے لیے بند کردیا گیا

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ میں واقع دربار عالیہ پیر کھارا شریف جہاں ملک بھر سے عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد حاضری کے لیے آتی ہے کورونا وائرس کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔

دربار عالیہ پیر کھارا شریف کے سجادہ نشین پیر توقیر حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت کے احکامات کے مطابق دربار عالیہ پیر کھارا شریف کو زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاہم زائرین بھی حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے دربار پر نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مرضی سے جیسے ہی حالات بہتر ہوتے گئے، دربار عالیہ پیر کھارا شریف کو عقیدت مندوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button