سپوت جہلم

تحریر: چوہدری زاہد حیات

0

یہ اوائل سن 2015 کی بات ہے کہ جہلم شہر میں تحریک انصاف کی ایک میٹنگ ہو رہی تھی اور جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے مستقبل اور مضبوطی کی بات ہو رہی تھی۔تو مجھے آج تک یاد ہے کہ میں نے کہا تھا دعا یہ کریں کہ چوہدری فواد تحریک انصاف میں ا جائیں۔

جہلم میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے یہ بات ایک اکسیر دوائی کی طرح ضروری۔شاید قبولیتِ کی گھڑی تھی 2016چوہدری فواد پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے اور جماعت کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیا۔وفاق اور مرکز میں ن لیگ کی حکومت کے باوجود اور جہلم کے تمام بااثر سیاسی شخصیات کی مخالفت کے باوجود وہ محض تھوڑے سے مارجن سے کامیاب نا ہو سکے۔لیکن در حقیقت جہلم میں یہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا نقط آغاز تھا۔چوہدری فواد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی جہلم کی سطح پر تو بہت مضبوطی سے ابھری ہی لیکن پنجاب بھر میں پارٹی پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوئے۔اور یہ بات بلکل حقیقت کہ جہلم بلخصوص اور پنجاب میں بالعموم بہت پاکستان تحریک انصاف مضبوط ہوئی۔

جہلم کا یہ سپوت پاکستان تحریک انصاف میں تیزی سے اپنی جگہ بناتا گیا اور پھر جب چوہدری فواد پارٹی اور خان صاحب کے ترجمان بنے تو مخالفین کے لئے ایک شامت آگئی اپوزیشن کا کردار تو پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی بھرپور طور پر ادا کر رہی تھی لیکن چوہدری فواد نے جب یہ مورچہ سنبھالا تو حکومت وقت کو زچ کر کے رکھ دیا کرپشن کو لے کر چوہدری فواد نے خان صاحب اور پارٹی کی وہ ترجمانی کی اور مخالفین کی وہ دھلائی کی کہ شاید مخالف جماعتیں کبھی بھلا نا سکیں۔

ٹاک شوز میں مخالفین زچ ہو کر رہ جاتے جس میں چوہدری فواد ہوتے۔اور پھر ن حکومت کی بدقسمتی کہ پاناما لیکس کا ایشو سامنے آگیا۔اس ایشو پر تحریک انصاف اور عمران خان نے ایک مضبوط سٹینڈ لیا تو چوہدری فواد نے پارٹی خان صاحب اور پاکستان قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا۔چوہدری فواد مخالفین کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور دلائل سے خان صاحب کا اور اپنی پارٹی مؤقف قوم کے سامنے انتہائی کامیابی سے پیش کیا۔اور کرپٹ مافیا کو پوری قوم کے سامنے کامیابی سے بے نقاب کیا۔

پاکستانی قوم کو وہ سب بتایا جو آج تک پوشیدہ تھا کہ کیسے کیسے اس قوم کو لوٹا گیا پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں چوہدری فواد کے اہم کردار کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پارٹی کی کامیابی میں چوہدری فواد نے انتھک کام کیا اور میری یہ بات درست ثابت ہوئی کہ چوہدری فواد کی پارٹی میں شمولیت بلاشبہ اکسیر ثابت ہو گی اور چوہدری فواد کی شمولیت واقع اکسیر ثابت ہوئی۔

2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھرمیں کامیاب ہوئی۔لیکن جہلم کے نتائج تو اور بھی حیران کن تھے 1988 سے لے 2013 تک جہلم ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا رہا اور حقیقت میں جہلم تھا بھی ن لیگ کا گڑھ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ نے جہلم کلین سویپ کیا تھا۔لیکن 2018 میں تحریک انصاف نے جہلم میں مکمل کایا پلٹ کر دی اور بڑے بڑے برج الٹا کر ن لیگ کا جہلم سے صفایا کر دیا یہ بہت حیرت انگیز نتائج تھے جہلم کے کہ جہلم میں نا قابل شکست سمجھی جانے والی جماعت پوری طرح پٹ کے رہ گئی۔

تحریک انصاف کی جہلم میں اس بھر پور کامیابی میں جہاں خان صاحب اور تحریک انصاف کی کشش اور مقبولیت کارفرماں تھی وہاں چوہدری فواد کی کرشماتی شخصیت کا بھی بہت بڑا کردار ہے جہلم کو پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بنانے میں لدھڑ خاندان اور بلخصوص چوہدری فواد کا بہت اہم کردار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے لیے چوہدری فواد کی خدمات اور کام کو بتانے کی ضرورت نہیں پوری قوم جانتی ۔تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو اپوزیشن سے نمٹنے کا کام بھی چوہدری فواد کے ذمے آیا اور وہ یہ کام بخوبی اور بہترین سے بڑھ کر انجام دے رہے ہیں۔

اللہ پاک نے چوہدری فواد کو جو عزت کامیابی دی ہے اس کی پیچھے اس کی قائدانہ صلاحیتوں اور خلوص اور صاف نیت اور اپنے حلقے کے عوام سے محبت نے اہم کردار ادا کیا ہے اتنی مصروفیت کے باوجود چوہدری فواد نے اپنے حلقے سے اپنا رشتہ کمزور نہیں ہونے دیا بلکہ مضبوط کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے لیے چوہدری فواد بہت زیادہ اہمیت کے حامل اور خان صاحب کے لیے بھی بہت اہمیت کے حامل اور جہلم کے لیے بھی اتنے ہی اہمیت کے حامل۔اللہ سے دعا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے اور چوہدری فواد کی قیادت میں جہلم انشاء اللہ آگے بڑھے گا۔

چوہدری فواد کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خدمات کے بدلے یہ حقائق پر مبنی خراج تحسین کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے اور پاکستان تحریک انصاف میں جو چند لوگ چوہدری فواد سے خائف نظر آتے ان کو سمجھنا ہو گا کہ چوہدری فواد پاکستان تحریک انصاف کے لیے لازم ملزوم۔اور پارٹی میں چوہدری فواد کی مخالفت خان صاحب کی مخالفت ہے۔ اور تحریک انصاف کی مخالفت ہے۔ چوہدری فواد کی سالگرہ ان کو بہت بہت مبارک اور دعا آپ ملک قوم اور جہلم کے عوام کے لیے ایسے ہی کام کرتے رہیں۔

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.