اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا سکولوں میں نسوار اور گٹکے کے استعمال کا سختی سے نوٹس

0

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے میڈیا کی نشاندہی پر محکمہ تعلیم کے افسران سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے بچوں کے سکولز میں تارا نسوار اور گٹکا سپاری کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران سے دو دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ کسی بھی بچے کے سکولز بیگ سے اگر نسوار یا گٹکا برآمد ہوا تو اس دکاندار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس سے یہ نسوار اور گٹکا خریدا گیا ہو گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر فوری مقامی انتظامیہ کو نشاندہی کریں تاکہ بچوں کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.