غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سکیورٹی اہلکار چل بسا

0

پنڈدادنخان: غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سکیورٹی اہلکار 3 دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والے اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سکیورٹی اہلکار واجد عنایت مسلسل 3 دن راولپنڈی ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والا سکیورٹی اہلکار واجد عنایت اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.