جہلم

رمضان المبارک؛ ضلع جہلم میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ زونل منیجر

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں کئی گنا اضافہ ، تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر 70 سے 80 فیصد تک سامان کی وافر مقدار میں موجودگی ،ضلع کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی موجودگی۔

یہ باتیں یوٹیلیٹی سٹورز کے زونل منیجر نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی یوٹیلیٹی سٹورز پر کی جارہی ہے ، اسپیشل چھاپہ مار ٹیموں کے علاوہ میں خود بھی روزانہ کی بنیاد پر ضلع جہلم اور میر پور کے یوٹیلیٹی سٹورز چیک کررہا ہوں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ویئر ہاؤس میں اشیاء خوردونوش کی وافرمقدار موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش مہیا کی جارہی ہیں ، انہوں نے صارفین سے مطالبہ کیاہے کہ خریداری کے لئے آتے وقت سماجی فاصلوں ، فیس ماسک کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی صارف کو کوئی شکایت ہو تو ایریا منیجر، ذونل منیجر کے موبائل فون نمبر یوٹیلیٹی سٹورز پر نمایاں درج ہیں صارفین اپنی تجاویز اور شکایات کے بارے ہم سے رجوع کریں فوری اذالہ کیا جائے گا۔ عملے کے ساتھ کسی قسم کے لڑائی جھگڑے یا بحث مباحثہ سے اجتناب کریں تاکہ بہتر سروس مہیا کی جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button