جہلم

جہلم میں سرکاری نرخ نامے میں برائلر کی قیمت میں7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

جہلم: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ، سرکاری نرخ نامے میں برائلر کی قیمت میں7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

برائلر گوشت کی قیمتوں میں 3 دنوں میں غیر معمولی اضافہ کیاگیا، مرغی کا گوشت 357 روپے کے ساتھ اونچی اڑان پر جبکہ فارمی انڈوں کا گزشتہ ایک ماہ سے167 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت سستا ہونا چاہیے کیونکہ مرغی کا گوشت بھی عام صارف کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button