جہلم

یوم پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل دن ہے۔ چوہدری عارف

جہلم: یوم قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کاحامل دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک نظریہ کی بنیاد پر جداگانہ وطن کے قیام کے لئے تاریخی قرارداد منظور کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور محض 7 سال کے عرصہ میں بے مثال تحریک اور گرانقدر قربانیوں کے نتیجے میں مملکت خداد داد معرض وجود میں آ گئی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف نے گزشتہ روز 23 مارچ کے حوالے سے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے دن بلاشبہ مسلمانان ہند نے الگ قومی تشخص کے ساتھ اپنے لئے ایک منزل کا تعین کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منزل ایک اسلامی فلاحی ریاست کاقیام تھی یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد ایک قوم ،ایک منزل کی سوچ کے پیش نظر پوری قوم ہر قسم کی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر اس دن کو ملی جوش و جذبے سے مناتی ہے اور وطن عزیزکے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور بانیان پاکستان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر قسم کی تفریق اور سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ایک ترقی یافتہ،خوشحال ،دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر مملکت کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button