حوثی باغیوں کی روضہ رسول سے متعلق جھوٹی افواہیں ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر

0

جدہ/ جہلم: حوثی باغیوں کی روضہ نبوی سے متعلق جھوٹی افواہیں ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں، دہشت گرد حوثی باغی اور ان کے درپردہ پشت پناہ گان مزائیل حملوں میں بار بار ناکامی کے سبب اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں کہ اب انہوں نے خود ساختہ اور جھوٹی افواہوں کے ذریعہ عالم اسلام کو سعودی عرب کی حکومت، علمائے کرام اور عوام الناس کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں شروع کر دیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحفظ حرمین شریفین موومنٹ پاکستان کے قائد اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر فاضل مدینہ یونیورسٹی نے جدہ(سعودی عرب) میں جماعتی احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشت پناہ ایرانی لابی نے گزشتہ دنوں سعودی حکومت کے خلاف جھوٹا اور خود ساختہ پروپیگنڈا کیا کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو کہیں اور منتقل کر کے روضہ اطہر کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، یہودی اور ایرانی لابی نے ایک حساس مسئلہ کو چھیڑ کر مسلمانوں کی دکھتی رگ کو ٹارگٹ کر کے ان کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح یہودی اور ایرانی اپنے ناپاک عزائم میں پہلے ناکام ونا مراد ہوئے ہیں، اس طرح اب بھی انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔ ان شاء اللہ العزیزخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت و سیادت میں علمائے کرام اور سعودی عوام نے جس طرح آج تک مسجد الحرام بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی شریف کی خدمت اورحفاظت کی ہے، آئندہ بھی حرمین شریفین کی حفاظت کواپنی جانوں سے عزیز تر سمجھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک اس موقع پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بالخصوص پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کے تحفظ، حرمت اور ناموس کے لیے دلوں میں کٹ مرنے کا جذبہ صادقہ رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.