جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس، عہدیداران و ممبران کی شرکت

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی 2020-21ء کا ماہانہ اجلاس ، عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، چیمبرآف کامرس کے سالانہ میگزین کی منظوری اور نائب صدر جے سی سی آئی احمد شیخ کا کنٹونمنٹ بورڈ کا الیکشن جیتنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس 15ستمبر کو ہو ا جس کی صدار ت صدر جے سی سی آئی عرفان لطیف قریشی نے کی، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت کی سعادت ابرار الحق نے حاصل کی۔

سیکرٹری جنرل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شاہ زیب خان نے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا نومنتخب اور ماہ اگست کی مالی رپورٹ پیش کی، اس کے بعد ایگزیکٹو ممبر و چیئر مین میڈیا سٹیڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز نے میگزین سے متعلق ایگزیکٹو باڈی کو بریفنگ دی۔

ایگزیکٹو باڈی کے عہدران و اراکین نے میگزین کی منظوری دیتے ہوئے اُن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد شیخ جب جہلم چیمبر آف کامرس آفس پہنچے تو صدر عرفان لطیف قریشی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر ہار پہنائے گئے، اس کے بعد کانفرنس ہال میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی۔

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام عہدران اوراراکین نے شیخ احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فتح جہلم چیمبر آف کامرس کے لیے اعزاز ہے کیونکہ وہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر بھی ۔ اس موقع پر شیخ احمد نے کہا کہ میرے الیکشن میں جہلم چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردار ہے۔

تقریب کے شرکاء میں راجہ طلعت محمود، ڈاکٹر کوثر ناہید انور،ملک انوار حسین ،ہارون نواز ،ماجد حسین ،حافظ مقصو د شفیق،ملک سرفرازمحمود ،محمد نوید طالب ،ذیشان ندیم ،نعیم اقبال چشتی،عمران مجید جنجوعہ، دانش شکیل،اظہراقبال ڈار اور زاہد حسین شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button