جہلم

جہلم کے گنجان آباد علاقوں کے رہائشی خراب سیوریج کے باعث بلبلا اٹھے

جہلم کے گنجان آباد علاقوں کے رہائشی خراب سیوریج کے باعث متعلقہ انتظامیہ اور نام نہاد ترقی کے دعوے کرنے والے سیاسی نمائندوں کے خلاف بلبلا اٹھے۔

سیوریج کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہری علاقوں میں پچھلے کئی ماہ سے گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں کھڑا ہے ، گندے پانی کی وجہ سے مچھروں اور کیڑوں مکوڑوں کی افزائش میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے ، گٹروں کا جمع ہونے والا پانی تعفن اور بدبوکا باعث بن رہاہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔

گلیوں میں کھڑے ہونے والے گندے پانی کیوجہ سے بزرگ نمازی مسجدوں میں عبادت کرنے کے لئے نہیں پہنچ سکتے ، جبکہ سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات سمیت خواتین کا گلیوں میں گزرنا بھی محال ہو چکا ہے ۔

علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے جن علاقوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے کی بحالی کے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button