ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منا یا گیا

0

پنڈدادنخان: بھارت کا درندہ صفت مودی مقبوضہ کشمیر کے محکوم اور مظلوم مسلمان کشمیریوں کا قاتل بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی طرح پورے پاکستان میں بھی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مکمل یوم سیاہ منا کر پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم زندہ وہ سکیں گے نہ کشمیر کے بغیر وہاں کے مظلوم محکوم اور بے بس نہاتے مسلمانوں کا دکھ پوری پاکستانی قوم کا دکھ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز، ڈی ایس پی سلیم خٹک اور پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے بھارت کے یوم سیاہ کے موقع پر میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان سے نکلنے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت ایک خود ساختہ جمہوریت ہے ہندوستان میں بسنے والی اقلیت پر ہونے والے مظالم اب حد سے بڑھ چکے ہیں اور ہندووستان کے اندر ہی آزادی کی تحریکیں جنم لے چکی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پورا ہندوستان ٹکرے ٹکرے ہوجائے گا اور بھارت کی تباہی کی ذمہ داری مودی جیسے انتہا پسند لیڈروں پر ہوگی۔

احتجاجی ریلی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز ڈی ایس پی سلیم و دیگر کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور مودی سرکار اور بھارتی حکومت کے ظالمانہ رویوں کے خلاف شدید ترین نفرت کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم و محکوم اور شہدائے کشمیر کے حق میں اور مودی سرکار کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کر رہے تھے۔

شرکائے ریلی نے شہر کا چکر لگانے کے بعد نوازش شہید چوک پر ریلی کا اختتام کیا جہاں تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل کے صدر حکیم سید اختر بخاری نے انتہائی پرسوز اور درد ناک انداز میں کشمیر کی آزادی بھارت کی بربادی استحکام پاکستان اور کشمیریوں کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ یوم سیاہ کے موقع پر پورے شہر میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہا اور احتجاج کی علامت کے طور پر سرکاری و نجی عمارات پر سیاہ جھنڈے اور بینر لہرائے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.