پنڈدادنخان

واپڈا اہلکاروں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے متعددٹرانسفارمر تھری فیز سے 2 فیز کر دیئے

دھریالہ جالپ: واپڈا اہلکاروں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ٹوبھہ ،للِہ اور سروبہ کے متعددٹرانسفارمر تھری فیز سے 2 فیز کر دیئے ،صارفین پریشان۔

تفصیلات کے مطابق واپڈاسب ڈویژن للِہ کے ایس ڈی او کی زیرنگرانی دو لائن سپرنٹنڈنٹس نے مختلف علاقوں ٹوبھہ ،سروبہ اور للِہ کے متعدد ٹرانسفارمرز کو تھری فیز سے ٹو فیز کردیا ہے اس سے تھری فیز کنکشن والے تمام صارفین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تھری فیزکنکشنز کے حامل صارفین کا کہنا ہے کہ ہم بل کے علاوہ اپنے کنکشنز کا ماہانہ کئی ہزار روپئے لائن رینٹ دیتے ہیں مگر واپڈااہلکاروں نے ٹرانسفارمر 2 فیز کر کے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے،آئیسکو چیف ہمارے تھری فیز کنکشن بحال کروائیں۔

اس حوالہ سے لائن سپرنٹنڈنٹ نصراللہ کا موقف تھا کہ ٹرانسفارمر ز اتار رہے ہیں اور جلد تھری فیز بحال کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button