دینہاہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کا 19 مئی کو دورہ دینہ مصروفیت کے باعث ملتوی

دینہ: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا 19 مئی کا دورہ دینہ مصرو فیت کے باعث ملتوی ، تمام تر انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا 19مئی کو ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کا دورہ کرنا تھا مگر مصروفیت کے باعث دینہ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آمد کے سلسلے میں تحصیل دینہ کمپلکس میں 15 ارب روپے کی ضلع بھر کی 28 سے 30 سکیموں کا افتتاح کرنا تھا، جس کے تمام تر انتظامات مکمل تھے۔

دورہ ملتوی ہو نے کے باعث تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button