سرائے عالمگیر میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، 3 افراد گرفتار

0

جہلم: سرائے عالمگیر میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل، پولیس نے والد سمیت تین افراد گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک اور واردات سامنے آ گئی بتایا جاتا ہے کہ سرائے عالمگیر کے رہائشی 17سالہ شمیم اور 20 سالہ نثا اللہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے دونوں کے والدین اس رشتہ پر راضی نہ تھے دونوں لڑکا لڑکی کو کریالہ لنک روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے لیا، نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ کے والد سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا تفتیش جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.