بجلی و گیس کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرکے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ صفدر سیٹھی

0

جہلم: معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرکے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے ، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ سے مہنگائی کے ستائے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، خود ساختہ مہنگائی اور اس کو روکنے میں انتظامیہ کی خاموشی انتہائی تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی سطح پر عوام الناس کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات تو اٹھارہی ہے ، لیکن اس کے مثبت نتائج سے عوام محروم ہیںاور بنیادی سہولیات کے فقدان سے عوام میں بے چینی کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کے بلوں میں اضافہ روکنے کے لئے حکومت نوٹس لے اور بجلی و گیس کو مہنگا کرنے کی پالیسی کو ترک کرکے عوام الناس کو ریلیف دیا جائے تاکہ عوام خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں، عوام کے حقوق کی بالادستی اور قومی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت براہ ِ راست عام آدمی کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ عام آدمی میں خود اعتمادی کی فضاء کو برقرار رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.