لیاقت ٹاؤن دینہ میں منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

0

دینہ: لیاقت ٹاؤن میں عرصہ دراز سے منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، نالیوں کا گندا پانی روڈ پر جمع ،سکول جانے والے بچوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،عوام کا شدید احتجاج ،جلد از جلد روڈ کی تعمیر کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی بڑی سبز منڈی جی ٹی روڈ کی بیک پر جانے والی روڈ لیاقت ٹاؤن عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڈ پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں اور صرف روڈ کے نشانات ہی باقی رہ گئے ہیں بارش کے دنوں روڈ تالاب کا منظر پیش کرتی ہے۔

اس کے علاوہ عام دنوں میں بھی نالوں کا گندا پانی روڈ پر کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے بد بو پھیلی رہتی ہے، یہ روڈ علاقہ کی مصروف ترین روڈ ہے جس کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہزاروں علاقہ مکینوں کو دشواری کا سامنا ہے ، عرصہ دراز سے علاقہ مکین احتجاج کر رہے ہیں مگر کو ئی سنوائی نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.