عمران خان کا کھیوڑہ آمد پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کریں گے۔ ملک عبید انوار

0

کھیوڑہ: اپنے قائد عمران خان کا کھیوڑہ آمد پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کریں گے، پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لیے تیاریاں بھرپور طریقے سے کر رہے ہیں، واحد قومی لیڈر عمران خان ہیں جو اقتدار کے بغیر بھی ہمارے شہر کھیوڑہ کا دوسرا دورہ کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کھیوڑہ کے نوجوان رہنما ملک عبید انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے اقتدار کے مزے لینے والے خادم اعلی پنجاب موجودہ پانچ سال کے دور میں پنڈدادنخان ضلع جہلم کی عوام سے چھ بار آنے کا وعدہ کر کے وعدہ پورا نہ کر سکے چھ بار انتظامات کرانے پر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں ایک بار بھی دورہ کرنے کی زحمت نہ کر سکے اور واحد عمران خان قومی لیڈر ہیں جو ہماری تحصیل و ضلع کا دوسرا دورہ کر رہے ہیں اور پوری تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف ایریے کا دورہ کر کے جہلم تک دورہ کرینگے اور تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر گلی گلی کوچے کوچے میں پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑی ہے، انشاء اللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر پاکستان کو کرپشن سے پاک کریگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.