جہلماہم خبریں

محرم الحرام کے دوران ضلع جہلم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دیا ہے، سیف انور

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس عزاء ، ماتمی جلوسوں کے روٹس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کئے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، سڑکوں کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر نظم و نسق برقرار رکھا جائیگا، محرم الحرام کے دورن علماء کرام اور منتظمین مجالس کے تعاون سے ضلع جہلم اتحاد بین المسلمین کا گہوارہ ثابت ہوگا ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 150 جلوس ،517 مجالس، منعقدہ ہونگی، ان میں سے 9 کو سیکیورٹی کے لحاظ سے اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے تمام جلوس و مجالس کی سکیورٹی کیلئے پولیس،سول ڈیفنس کے رضا کار ڈیوٹی دیں گے، منتظمین مجالس کے مقررہ کردہ رضا کار بھی سکیورٹی اداروں کی معاونت کریں گے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دیگر ادارے بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے روٹس پر واک تھرو گیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جنکی 24گھنٹے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button