جہلم

جہلم شہر کی سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے زیرانتظام دوسرے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

جہلم: سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز ‘‘ کے دوسرے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، پرنسپل تبلیغ الاسلام سکول چوہدری محمد امین نے کیا ، سینکڑوں افراد کی شرکت۔ آئندہ ہر پراجیکٹ کے افتتاح کیلئے معاشرے کے معمار اساتذہ کرام کو بطور مہمانان خصوصی دعوت دی جائے گی، چیئرمین اسفند یار اسد

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز ‘‘ کے زیر انتظام دوسرے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح گزشتہ روز محلہ چشتیاں گلی نمبر 7میں ہوا ، پلانٹ کا افتتاح پرنسپل تبلیغ سکول چوہدری محمد امین ، سکول ٹیچر محمود اور کیئر ٹیکرز کے ممبر اصغر مرزا نے کیا ۔

اس موقع پرکیئر ٹیکرز کے چیئرمین میر اسفند یار، حسن رضا چوہدری، قیصر شجاع، مرزا حسن ، مہر زبیر، ساحل ، جنید شیخ ، چوہدری سہیل ، محسن بشیر سمیت علاقے کے معززین سماجی کارکن ظفر اقبال، منیر حسین ، چوہدری آصف ، لالہ افتخار ، چوہدری نثار، حافظ عابد ، مرزا فرحت ، چوہدری شاہد گجر، تنویر گجر، زاہد اقبال ، کیمر ہ جرنلسٹ محمد افضل راجہ ، نگران تحریک عظمت قرآن فرحان بیگ اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میر اسفند یار نے کہا کہ ہماری تنظیم نے چند ماہ کے دوران متعدد پراجیکٹ مکمل کر کے شہریوں کو سہولت فراہم کی ہے ،آج کا فلٹریشن پلانٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ قوموں کو بنانے میں سب سے اہم کردار استاد کا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں استاد کو وہ مقام نہیں دیا جارہا جس کا وہ حق دار ہے ، اس لئے کیئر ٹیکرز تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئندہ تمام عوامی خدمت کے پروگراموں میں صرف اساتذہ کرام کو مدعو کریں گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم سماجی کارکن ظفر اقبال کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس پلانٹ کے نصب کرنے میں بھر پور تعاون کیا ، کیئر ٹیکرز کے آئندہ پراجیکٹس میں روڈ مرمت ، عطیہ خون اور غریب بچیوں کی شادیوں جیسے کام شامل ہیں ، اس موقع پر تمام شرکاء تقریب کیلئے ضیافت کا اہتما م بھی کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button