جہلماہم خبریں

جہلم میں آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ ای سائن ٹیسٹنگ سسٹم کا اجراء، ڈی پی او نے افتتاح کر دیا

جہلم: پنجاب پولیس کا عوام الناس کے لئے ایک اور احسن قدم، شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ ای سائن ٹیسٹنگ سسٹم کا اجراء جس کاافتتا ح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ضلعی ٹریفک دفتر میں اپنے دست مبارک سے کیا۔

ای سائن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت امیدوار برائے لائسنس،لرنگ میعاد پوری ہونے پر اصل لرنگ سلپ، شناختی کارڈ،دو عدد فوٹو گراف ہمرا ہ لائیں گے،امیدوار برائے لائسنس موٹرسائیکل50روپے،کار/موٹر سائیکل 200روپے، موٹر سائیکل /ایل ٹی وی 200 روپے ایچ ٹی وی /پی ایس وی200مالیت کے ٹکٹ بھی ہمراہ لائے گے۔

آن لائن ٹیسٹ کا طریقہ کار میں ٹریفک دفتر جہلم میں ای سائن ٹیسٹنگ سسٹم پر تعینات عملہ امیدوار برائے لائسنس کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعدٹوکن جاری کرے گا، امیدوار برائے لائسنس اپنی مرضی کی زبان (انگلش /اردو)کا انتخاب کرے گا ،امیدوار کو سائن ٹیسٹنگ سسٹم کے متعلق ہدایات جاری ہوں گی، امیدوار ہدایات کو پڑھنے کے بعد سٹارٹ ٹیسٹ کے بٹن کو دبائے گا۔

ہر امیداور کا آن لائن ٹیسٹ 10سولات پر مشتمل،جس کا دورانیہ2 منٹ ہوگا،ٹیسٹ مکمل ہوتے ہی امیدوار کو رزلٹ مل جائے گا،پاس ہونے کی صورت میں متعلقہ امیدوار پریکٹیکل روڈ ٹیسٹ کیلئے گراؤنڈ میں چلا جائے گا جبکہ فیل ہونے کی صورت میں 42دن پورے کرنے کے بعدآن لائن ٹیسٹ دینے کا اہل ہو گا۔

شیڈول آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ ، بروز منگل کو دن موٹر سائیکل / ایل ٹی وی،رکشہ، ٹریکٹرکمرشل ٹیسٹ ہو گا، بروز بدھ اور جمعرات موٹرسائیکل /کار، ٹریکٹر زرعی ٹیسٹ ہو گا، ہر ماہ کی پہلی اور اخری سوموار والے دن ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ٹیسٹ ہو گا،اس سسٹم کے تحت امیدوار کو مینول فائل تیار کرنے کی ضرورت نہ ہے ۔

اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ سائن ٹیسٹنگ سسٹم کی بدولت ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے کمپیوٹرائزڈ ٹریفک سائن ٹیسٹنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے کمپیوٹرائزڈ ٹریفک سائن ٹیسٹنگ سسٹم کا مقصد یکساں ٹریفک سائن ٹیسٹنگ نظام کو یقینی بنانا ہے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے امیدواروںسے مکمل میرٹ پر ٹریفک سائن ٹیسٹ لیا جائے تاکہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کا ازالہ ہو سکے۔

اس موقع پر انہوں نے تجرباتی طور پرٹوکن داخل کرکے عملی مظاہرہ کروایا اس موقع پرموجود شہریوں نے کمپیوٹرائزڈ ٹریفک سائن ٹیسٹنگ سسٹم کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے میرٹ کا بول بالا ہو گا اور کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو سکے گی جو امیدوار ٹریفک سائنز کی تیاری کر کے آئے گا وہ امیدوار ٹیسٹ پاس کر ے گا۔

ڈی ایس پی ٹریفک میاں ارشد محمود نے کہا کہ میرٹ پر عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات رہی ہیں اسی سلسلے کی کڑی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ فرینڈلی پولیسنگ کے تحت میرٹ کا حصول ہر ایک کے لئے ممکن بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی محمد ابراہیم وڑائچ ،ٹریفک انسپکٹر ملک محمد عدنان،انسپکٹر غلام شبیر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہرحسین ، ثاقب بٹ ،پی آر او چوہدری محمد عمران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button