دینہاہم خبریں

دینہ میں سٹریٹ لا ئٹس کا نظام درہم برہم، سٹریٹ کرائم میں اضافہ

دینہ: جی ٹی روڈ اور شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لا ئٹس کا نظام درہم برہم ،دینہ شہر کی مین شاہراہ جی ٹی روڈ پر لائٹس پول تو موجود ہیں لیکن ناکارہ پڑے ہیں ،شام ہوتے ہی شہر میں ویرانی کا عالم ہو جاتا ہے ،شہر کی گلیاں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے سنسان ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر جو کسی دور میں روشنیوں کا شہر تھا اب شام ڈھلتے ہی اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے، دینہ شہر کی مین شاہراہ جی ٹی روڈ پر لائٹس پول نصب ہیں لیکن ناکارہ پڑے ہوئے ہیں ،شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس کا ا یک موثر نظام موجود تھا جو لوکل حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔

شہر کی گلیوں محلوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شام کے بعد بزرگوں ،بچوں کو مساجد میں جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس کے نہ ہونے کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے آئے روز شام ڈھلتے ہی کسی نہ کسی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتا ہے،کئی بار خواتین کو لوٹنے کی واردتیں ہو چکی ہیں۔

عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ بحال کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button