جہلماہم خبریں

ضلع جہلم کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ، 6 ملزمان گرفتار، ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران حسین ASIانچارج پولیس چوکی مصری موڑ جہلم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 273/19بجرم 324/34ت پ تھانہ چوٹالہ نے ملزم محمد عمران ولد فضل حسین سکنہ جمرغال تحصیل و ضلع جہلم کے انکشاف پر رائفل پمپ ایکشن 12بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
شفقات احمد ASIتھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم قدیر احمد ولد محمد اسلم سکنہ طور جہلم سے175گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
انصر اقبال ASI تھانہ لِلہ جہلم نے دوران گشت ملزم عابد حسین ولد الطاف حسین سکنہ بگا جہلم سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
محمد نوشیران ASI تھانہ لِلہ جہلم نے دوران گشت ملزم نثار احمد ولد غلام رسول سکنہ بگا جہلم سے بندوق 12بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
واجد حسین ASI تھانہ سوہاوہ جہلم نے دوران گشت ملزم رازق محمود ولد طارق حسین سکنہ چک نابن تحصیل گجرخان ضلع راولپنڈی سے ریوالور اور 2 برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ساجد حسین SI تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم تمریزعلی ولد اورنگ زیب سکنہ حال اقبال ٹاؤن جہلم بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے بعداز نتیجہ ڈاکٹری مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button