جہلم

شیخ ندیم اصغر نے اپنی نامزدگی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا

جہلم: سرپرست اعلیٰ انجمن شہریان جہلم شیخ ندیم اصغر نے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرنے اور اپنی نامزدگی کے اعزاز میں گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا ، جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی ، اس موقع پر شہری مسائل اور ان کے حل بارے بات چیت کی گئی۔

سرپرست اعلیٰ شیخ ندیم اصغر نے انجمن شہریان کی سابقہ خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے سیاسی اور سماجی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، اسی دوران متفقہ رائے سے فاروق ڈار کو بطور وائس چیئرمین نامزدگی کیا گیا جنہوں نے اپنی نامزدگی پر سرپرست اعلیٰ سمیت تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری کامران شہزاد ، چوہدری محمد سلیم ، تنویر حسین ، شیخ مظفر حسین ، حاجی محمد اصغر ، طارق محمود، ملک اشرف ، ملک امجد علی ، سید مظہر عباس نقوی، میاں مدثر حفیظ ، حافظ اخلاق احمد، مظہر بٹ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button