پنڈدادنخان

محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملداری کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ

پنڈدادنخان: امن کمیٹی پنڈدادن خان کا اجلاس زیر صدارت ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ منعقد ہوا جس میں ملک الطاف خواجہ سضاد حسین توکل ملک غلام مصطفے میٹھو اختر اراہیں کوثر جعفری غلام عباس راجہ ابو بکر نیر اعوان اقرار بلا اور آصف حیات مرزا نے شرکت کی ۔

ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ نے کہا ہے کہ علماء کرام کے تعاون سے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملداری کو یقینی بنائیں گے، مجالس اور جلوس کے ٹائم اور روٹس کی پابندی لازم ہو گی، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ،نفرت آمیز لٹریچر کی تقسیم اور دوسرے مسلک کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں ہو گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کریں گے اور کسی بھی شخص کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے، رضا کاروں کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔

ڈی ایس پی محمدرمضان کمبوہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لیے رفاہی و فلاحی تنظیموں کے رضاکاران ،امن و تاجر کمیٹی کے ممبران اور جلوس کے ہائے و مجالس کی انتظامیہ کا اہم رول ہے، مل کر حالات کو پر امن رکھیں گے، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کی جائے گی سٹی امن کمیٹی کے ممبران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button