جہلم

کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ پنجاب ٹیچرز یونین جہلم

جہلم: کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو بھی سکیل17دے کر سکیل اپ گریدیشن دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے عہدیداران چودھری راشد محمود،محمد اشفاق حیدر،امجد فاروق گوندل،چودھری وحید حیدر، چودھری افضال محمود اور دیگر نے ایک اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2012تک بھرتی ہونے والے اساتذہ تو مستقل ہو چکے مگر اس کے بعد بھرتی ہونے والے اساتذہ ابھی تک کنٹریکٹ پر ہی کام کر رہے ہیں۔چنانچہ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تو تمام اساتذہ کو سکیل اپ گریڈیشن دی گئی مگر پنجاب کے اساتذہ کو سکیل اپ گریڈیشن دیتے ہوئے غیر فطری فارمولا استعمال کیا گیا۔پی ایس ٹی اساتذہ کو تو سکیل 9سے سکیل 14میں اور سکیل 15کے ای ایس ٹی اساتذہ سکیل 16میں اپ گریڈ کر دیا گیا مگر سکیل 16میں کام کرنے والے ایس ایس ٹی اساتذہ کوصرف دو اضافی انکریمینٹس پر ٹرخا دیا گیا اور ان کے سکیل کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب صورت حال یہ ہے کہ ایس ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ دونوں سکیل 16میں کام کررہے ہیں چنانچہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاق اور صوبہ خیبر پختونخواہ کو دی جانے والی سکیل اپ گریڈیشن کے مطابق پنجاب کے ایس ایس ٹی اساتذہ کو بھی سکیل 17 دیا جائے تاکہ موجودہ ابہام ختم ہو سکے اور اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے اس اجلاس میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن جہلم کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکر نے پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے عہدیداران کو بریفننگ دیتے ہوئے کنٹریکٹ اساتذہ کے مسائل اجاگر کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button