جہلم

ضلع کچہری میں اشٹام فروش 3 گنا اضافی نرخوں پر اشٹام فروخت کرکے سائلین کو لوٹنے میں مصروف

جہلم: ضلع کچہری میں اشٹام فروش 3 گنا اضافی نرخوں پر اشٹام فروخت کرکے دونوں ہاتھوں سے سائلین کو لوٹنے میں مصروف ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ سادھ لی ، سائلین لٹنے پر مجبور، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے ضلع کچہری میں موجود اشٹام فروشوں نے سائلین کی چمڑیاں ادھیڑنی شروع کر رکھی ہیں ، سائلین کو بیان حلفی ، کرایہ نامہ ، تاریخ پیدائش، بالخصوص طلباء و طالبات کو سکالر شپ سمیت تعلیمی معاملات کے حوالے سے استعمال ہونے والے اشٹام من مانے نرخوں پر فروخت کر کے کئی گنا اضافی پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

سرکاری قیمت 50 روپے والا اشٹام 200 روپے ، 100 روپے والا اشٹام 300 روپے اور 200 روپے والا اشٹام 400 روپے میں فروخت کیا جارہاہے ، ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے کچہری میں اشٹام فروش من مرضی کے نرخ مقرر کرکے کئی گنا اضافی نرخوں پر مہنگے داموں اشٹام فروخت کرکے ضلع کچہری میں آنے والے سائلین کی جیبوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں ۔

ضلع کچہری میں آنے والے سائلین نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ، ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری کی حدود میں مہنگے داموں اشٹام فروخت کرنے والوں اشٹام فروشوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں تاکہ ضلع کچہری میں آنے والے سائلین کو مقررہ کردہ نرخوں پر اشٹام میسرآسکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button