نبی اکرمﷺ آخری نبی ہیں، عقیدہ ختم نبوت ایمان کے لئے شرط ہے، علامہ عبدالرشید ربانی

0

دینہ: معروف عالم دین مولانا عبدالرشید ربانی نے گزشتہ شب جامع مسجد صدیق اکبر مین بازار دینہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کے لئے شرط ہے قادیانی لاہوری یا کوئی بھی بدبخت جو نبوت کا دعویٰ کرے وہ ملعون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے خود فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگاجو شخص بھی ختم نبوت کا کام کریگا وہ کل قیامت کے دن نبی کریم ﷺ کے ہاتھ مبارک سے جام کوثر پئے گا جبکہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو آدمی جس سے محبت کریگا کل قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے ولیوں بزرگان دین کی رہنمائی کے ساتھ زندگی کا سفر طے کرناان سے محبت کرنے سے کل قیامت کے دن افسوس نہیں ہوگا ہم اپنے اعمال کو ایسے درست کریں کہ ہمارے پیارے آقاﷺ ہمیں دیکھ کر خوش ہوں۔

اس موقع پر جامع مسجد صدیق اکبر ؓ کے خطیب مولانا ظفر احمد حقانی، جامعہ امینیہ ٹھیکریاں کے مہتمم مولانا ثمین الرشید و دیگر مقامی علماء کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.