جہلم

رکشہ ڈرائیور یونین کے انتخابات مکمل، پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین نے کامیابی حاصل کر لی

جہلم: رکشہ ڈرائیور یونین کے انتخابات مکمل ، پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورزیونین نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔

چیئرمین محمد اسلم، صدر اسجد علی، سینئر نائب صدر شکیل اشرف، نائب صدر ثاقب خان، جنرل سیکرٹری توقیر احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خلیل احمد، جائنٹ سیکرٹری احسان اللہ خان، فنانس سیکرٹری سید عمران شاہ، پریس سیکرٹری سید ماجد شاہ، آفس سیکرٹری چوہدری محمد نوید کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس موقع پر نومنتخب صدر اسجد علی، جنرل سیکرٹری توقیر احمد نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں نے جس اعتماد کا اظہار کیاہم ان کے مشکور ہیں اور ہم ڈرائیوروں کے مسائل کو حل کرنے میں ہر وقت موجود ہیں۔ ڈی پی او اور ڈی ایس پی میاں محمد ارشد کی طرف سے رکشہ ڈرائیوروں کو لائسنس کے اجراء پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورز کو چاہیے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے، رکشہ ڈرائیورز کو جہاں پر بھی کوئی پریشانی ہو گی، یونین اسے حل کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button