دینہاہم خبریں

ڈپٹی کمشنر جہلم نے این او سی نہ ہونے پر دینہ میں شروع ہونے والی نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کام سے روک دیا

دینہ کے قریب ناز سلیم کی نئی بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کا کام روک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر کی ہدایت پر انتظامیہ نے دستاویزات طلب کی تو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، پولیس نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے کنٹینر تھانے میں منتقل کردیئے، کارسرکار میں مداخلت اور بغیر اجازت ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی دفعات پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے علاقہ نکی اور تین پورہ کے درمیان پرل گلوبل کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جارہی تھی جو کہ ناز سلیم کی ملکیت ہے، سوسائٹی کے راستوں کو ہموار کیا جارہا تھا، ڈپٹی کمشنر راؤپرویز اختر کو اطلاح ملی کہ نئی بننے والی پرل گلوبل ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس این او سی نہیں ہے اور اسکا کام زور شور سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر دورہ کیا اور ہدایات جاری کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کاکام فوری رکوا دیا جائے اور کنٹینرز کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ کا انداراج کیا جائے جس پر بلڈنگ انسپکٹر حسن طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کام کو رکوا دیا اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پولیس نے کنٹینرز کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور غیر قانونی سوسائٹی کی تعمیر اور کارسرکار میں مداخلت پر عرفان بٹ نامی شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے پرل گلوبل ہاوسنگ سوسائٹی ناز سلیم کی ملکیت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button