جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 13 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 13 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق SI مظہر حسین تھانہ ڈومیلی، ASI واجد حسین تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان محمد شہریار ولد شیر محمد، فہد ولد آصف کیانی، عمیر ساجد ولد ساجد محمود اور معاذ ولد شاہد محمود سکنائے ڈھوک بابا رحم علی سے4عدد پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASI خضر حیات تھانہ جلالپور شریف نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم وقاص اکرم ولد محمد اکرم ساکن سگھر پور کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI طالب حسین تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انیس رضا ولد منور عباس ساکن ضلع جنگ سے پسٹل9MMمعہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI محمد ساجد داؤد تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا عرف عاطی ولد رضا حسین ساکن پنڈجاٹہ دینہ سے 2کلو460گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI خرم شہزاد تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان ولد واجد حسین ساکن پنڈجاٹہ دینہ سے 2کلو 420گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لی۔

SI نذیر احمد تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان بیگ ولد عبدالطیف ساکن محلہ عید گاہ سوہاوہ سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SI عرفان عطاء تھانہ جلالپور شریف نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ندیم شہزاد ولد عبدالمجید ساکن پننوال سے 20لیٹر شراب اور 20لیٹر لعن شراب اور عادل ولد بشیر احمد ساکن کھوتیاں جالپ سے10لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ASI ارسلان یٰسین تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمعبدالرحمان ولد حکیم خان ساکن کیانی سٹریٹ دینہ سے 260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SI قمر سلطان تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید احمد ولد حکیم خان ساکن کیانی سٹریٹ دینہ سے 180گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button