جہلم

محرم الحرام؛ مجالس اور جلوسوں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: محرم الحرام کے ضمن میں ہونے والی 517 مجالس اور 150 جلوسوں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ، محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں، کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء سے مخاطب ہو کر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید تنویر مصطفیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود ٹیپو، اے ڈی سی جی بلال فیروز، تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے افسران و اہلکاران، دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ محرم کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہے اور شہر کی صفائی ستھرائی، لائٹنگ کے بہتر انتظامات بھی کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے جلوس ومجالس کے لئے شہر میں متبادل راستے کھولے جا رہے ہیں ہیں جس کی بدولت شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے علماء نے امن کی فضا قائم رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ڈی پی او جہلم سید مصطفیٰ تنویر نے بتایا کہ ضلع میں فول پروف سیکورٹی کے مکمل انتظامات کے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کوئی بھی فرد امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے بتایا کہ الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے اکابرین کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر ضلع کے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button