دینہ

دینہ شہر میں کم سن بغیر ڈرائیونگ لائسنس رکشہ ڈرائیورعوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے

دینہ: شہر میں کم سن بغیر ڈرائیونگ لائسنس رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار جو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے،سکول ٹائم ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے بچے غیر محفوظ ،ایک دوسرے کے سا تھ شرط لگا کر آگے نکلنے کی کوششیں ،عوام الناس کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں کم سن رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار ہے جن کے پاس ڈرئیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہوتا،لوگ قسطوں پر رکشے حاصل کر کے کم سن بچوں کو دیہا ڑی 200پر دے دیتے ہیں جو کہ اس وقت عوام کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

ان کم سن رکشہ ڈرئیوروں کی وجہ سے کئی بار شہر میں حادثات رونما ہو چکے ہیں ،سکول ڈیوٹی کرنے والے کم سن رکشہ ڈرائیور ز عموما ایک دوسرے سے ریس لگاتے نظر آتے ہیں جو کہ بچوں کی زندگیوں کے لیے سخت خطرہ ہیں۔

عوام الناس نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیرڈرائیونگ لائسنس کم سن رکشہ ڈرائیوروں پر پابند ی عائد کی جائے تاکہ عوام کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button