جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم کا سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ، سبزیوں و فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔
ضلعی افسران نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ ڈی سی اور ڈی پی او نے اس موقع پر ، پیاز، ٹماٹر، آلو، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دی۔
سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے خود سبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ جائز منافع کی حوصلہ افزائی اور ناجائز منافع خوری کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button