پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
76,398
+3,938 (24h)
اموات
1,621
+78 (24h)
صحت یاب
27,110
35.49%
زیر علاج
47,667
62.39%
دینہاہم خبریں

دینہ ٹیکسی سٹینڈ سے بکنگ پر جانے والا 63 سالہ ڈرائیور کیری ڈبہ سمیت 10 روز سے غائب

دینہ: دینہ ٹیکسی سٹینڈ سے بکنگ پر جانے والا 63سالہ ڈرائیور کیری ڈبہ سمیت 10روزسے غائب ،ڈرائیور بکنگ پر منڈی بہاؤالدین کے لئے گیا چند گھنٹے بعد ہی اس کا فون بھی بند ہو گیا اور کچھ پتا نہ چل سکا ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ کے بعد تلاش شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ اقبا ل ٹاؤن کا رہائشی 63سالہ ٹیکسی ڈرائیور گلستان خان ولد غلام محمد 11اپریل کو ٹیکسی سٹینڈ دینہ سے منڈی بہاوالدین کی بکنگ پر سواری کے ساتھ گیا مگر اس کا 10روز گزرنے کے باوجود کچھ پتا نہ چل سکا۔
گلستان خان کیری ڈبہ نمبری WV-304اسلام آباد پر سواری کے ساتھ گیا چند گھنٹے بعد اس کا فون بھی بند ہو گیا ،گلستان خان کا کچھ پتا نہ چلنے پر اہل خانہ شدید پریشان ہیں ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی تھی مگر ابھی تک کچھ پتا نہ چل سکا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close